Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
2 - 34
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی  سَیِّدِ  الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
مَساجِد کے آداب
 (مع دیگردلچسپ سُوال وجواب)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ)۳۶صفحات) مکمل پڑھ لیجیے۔
اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ عالی وقار،مدینے کے تاجدار،دوعالم کے مالک ومختار،حبیبِ پروردگار،شفیعِ روزِ شمار،جناب احمدِ مختارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مشکبار ہے :جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھااللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھےاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھےاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مُعْجَمِ اَوسَط،من اسمہ محمد،۵/۲۵۲، حدیث:۷۲۳۵